4 جون 2012 - 19:30

مصر نے ايک بار پھر غزہ جانے والي امدادي کھيپ کو روک ديا ہے.

ابنا: قدس نٹ نے غزہ ميں حکام کے حوالے سے خبردي ہے کہ مصري حکام نے منگل کو غزہ کے بجلي گھر کےلئے ايندھن کي ايک کھيپ کو غزہ جانے سے روک ديا ہے-

خبروں ميں يہ بھي کہا گيا ہے کہ مصري حکومت نے اپنے فيصلے کي کوئي وجہ نہيں بتائي ہے - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ مصر اور غزہ کي سرحد پر واقع گذرگاہ غزہ کے لئے ايندھن کي کھيپ لے جانے کے لئے بالکل آمادہ ہے -

  دوسري طرف فلسطيني حکام نے غزہ کے لئے ايندھن کي سپلائي ميں تاخير سے پيدا ہونےوالي صورتحال کي بابت خبردار کرتے ہوئے سبھي ذمہ دار فريقوں سے کہا ہے کہ وہ غزہ کے لئے ايندھن کي سپلائي کي راہ ميں پائي جانےوالي ہر طرح کي رکاوٹوں کو  دور کرنے کے لئے اقدام کريں -

ياد رہے کہ صہيوني ریاست نے سن دوہزار چھ سے غزہ کا محاصرہ کررکھا ہے اور غزہ جانےوالے تمام چھ کے چھ راستوں کو بند کرديا ہے - جبکہ غزہ سے باہر نکلنے کے لئے فلسطينيوں کے پاس صرف رفح گذرگاہ ہے اور اس کو بھي عبور کرنے کے لئے فلسطينيوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

.......

/169